یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصی پر دھاوا ، محافظوں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی کوشش ناکام بنا دی

جمعرات 16 مارچ 2017 21:27

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصی میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی اوررتاریخی حصے قب الصخر میں داخل ہونے کی کوشش کی ،تاہم قبلہ اول کے محافظوں نے انکے مکرو عزائم کو خاک میں ملا دیا۔عرب میڈیا کے مطابق یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصی میں مقدس مقام کی بے حرمتی اور قب الصخر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم قبلہ اول کے محافظوں نے انکے مکرو عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔

(جاری ہے)

قبلہ اول پر دھاوے کے وقت یہودی آباد کاروں کے ہمراہ ان کے مذہبی پیشوا اور ربی بھی موجود تھے جنہوں نے قبلہ اول میں داخل ہونے کے بعد وہاں پر مزعومہ ہیکل سلیمانی پر روشنی ڈالی اور یہودیوں کو تاکید کہ وہ مذہبی تعلیمات پرعمل پیرا رہتے ہوئے ہیکل سلیمانی کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھیں۔ فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کم و بیش42 یہودی آباد کار مسجد اقصی میں داخل ہوئے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کیساتھ مسجد کی بے حرمتی کی۔اس موقع پر یہودیوں نے مسجد اقصی میں قب الصخر میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر وہاں پر موجود حفاظتی عملے نے یہودی شرپسندوں کو آگے جانے سے روک دیا۔

متعلقہ عنوان :