آرمی چیف 3روزہ دورے پرچین پہنچ گئے،شانداراستقبال

آرمی چیف سے چینی عسکری حکام کی ملاقاتیں،معاشی اوردفاعی تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال،چینی قیادت کاسی پیک پرمکمل اعتمادکااظہار،پاک چین دوستی منفرداوراس کاکوئی ثانی نہیں ہے،جنرل قمرجاویدباجوہ کی گفتگو،ٹی ٹی پی اورالقاعدہ کےخاتمےکیلئے بہترین کرداراداکیا۔چینی قیادت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 مارچ 2017 18:19

آرمی چیف 3روزہ دورے پرچین پہنچ گئے،شانداراستقبال
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مارچ2017ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ 3روزہ دورے پرچین پہنچ گئے،آرمی چیف کاشانداراستقبال کیاگیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے بیجنگ میں ایگزیکٹو نائب وزیراعظم یانگ گاؤلی ، وائس چیئرمین سینیٹرل ملٹری کمیشن جنرل فین چینگ لانگ ، چیف آف جائنٹ سروس ڈیپارٹمنٹ جنرل فینگ فونگ ہوئی اور کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) جنرل لی یو چنگ سے ملاقاتیں کیں۔

جن میں باہمی دلچسپی سمیت معاشی اور دفاعی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقاتوں میں چینی قیادت نے سی پیک پرمکمل اعتمادکااظہاربھی کیا۔ آرمی چیف نے چینی قیادت کا دفاعی شعبے میں مدد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا جو دونوں ممالک اور عوام کے درمیان سدا بہار منفرد دوستی کے استحکام کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان پریڈ میں پیپلز لبریشن آرمی کا دستہ بھجوانے پر بھی تشکر کا اظہار کیا ۔

فریقین نے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون جاری رکھتے ہوئے اسے فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ پاک چین دوستی منفرداور اس کاکوئی ثانی نہیں ہے۔پاک فوج خطے کی سکیورٹی اور استحکام کیلئے کردار اداکرتی رہے گی۔ چینی قیادت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں پیشرفت قابل اطمینان ہے۔خطے کے امن واستحکام میں پاکستان کاکردارمثبت ہے۔

ٹی ٹی پی ،ای ٹی آئی ایم اور القاعدہ کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔ جبکہ چینی قیادت نے افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور داعش اور ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے بڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش کا اظہاربھی کیا۔ چینی قیادت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے سیکیورٹی انتظامات پر اعتماد اور اس منصوبے کے حوالے سے ہونیوالی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ قبل ازیں پیپلزلبریشن آرمی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر پاک فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آرمی چیف 3روزہ دورے پرچین پہنچ گئے،شانداراستقبال

متعلقہ عنوان :