ایشیائی پارلیمانی اسمبلی نے بہتر طرز حکمرانی ، پارلیمانی نظام ، جمہوری استحکام،فلسطینی عوام کی حمایت سمیت مختلف معاملات پر سات الگ الگ قراردادیں منظورکر لیں ، یہ باضابطہ طور پر اے پی اے کی مجلس عاملہ کو بھیج دی گئی ہیں

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کے ایوان بالا میں اے پی اے کی خصوصی کمیٹی کے مندوبین کا خیرمقدم کرنے کے موقع پر اظہار خیال

جمعرات 16 مارچ 2017 20:32

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی نے بہتر طرز حکمرانی ، پارلیمانی نظام ، جمہوری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینٹ کو آگاہ کیا ہے کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی نے بہتر طرز حکمرانی ، پارلیمانی نظام ، جمہوری استحکام،فلسطینی عوام کی حمایت سمیت مختلف معاملات پر سات الگ الگ قراردادیں منظورکر لیں جو باضابطہ طور پر اے پی اے کی مجلس عاملہ کو بھیج دی گئی ہیں۔

اس امر کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایوان بالا کی مہمانوں کی گیلریوں میں اے پی اے کی خصوصی کمیٹی کے مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کیا۔ مہمانوں میں بھوٹان کے سپیکر اور شام کا وفد بھی شامل تھا۔ چیئرمین سینیٹ نے اراکین سینٹ کو مہمانوں کی آمد کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ اے پی اے کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس انتہائی کامیاب رہا بھارت نے بھی اجلاس کی مکمل کاروائی میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختلف معاملات پر کمیٹی نے سات قراردادیں منظور کی ہیںجوکہ اپے پی اے کی انتظامی کمیٹی کو بھیج دی گئی ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ مندوبین میں 22 رکن ممالک کی پاریمان کے 70 کے قریب مہمانان شامل تھے۔ بھارت اور سر ی لنکا نے بھی کاروائی میں حصہ لیا ۔ انہوںنے مندوبین کو مہمانوں کی گیلری میں خوش آمدید کہا اراکین نے ڈیسک بجا کر مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ چئیرمین سینت نے کہا کہ خصوصی کمیٹی نے مغربی سرمایہ داروں کے استحصال پر بھی توجہ دی ہے اور ایشین پارلیمنٹ کے قیام میں غور شروع کر دیا ہے۔ یعنی ایشیاء فار ایشیاء کے لئے ہوگا۔ (اع)

متعلقہ عنوان :