نواز شریف،جمشید دستی نا اہلی کیس ،سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے

جمعرات 16 مارچ 2017 20:08

نواز شریف،جمشید دستی نا اہلی کیس ،سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف اور جمشید دستی کی نااہلی کے لیے دائر درخواستوں کی ابتدائی سماعت کے بعد وزیر اعظم، سپیکر قومی اسمبلی، جمشید دستی، اور سیکرٹری قانون کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں، جمعرات کے روز شہری وحید کمال کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم پر مشتمل بنچ نے کی ہے ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے ماضی میں اپنی انتخابی مہم کے لیے خفیہ ایجنسی سے غیر قانونی رقم لی ہے ، مہران بنک سکینڈل کیس میں سپریم کورٹ اصغر خان کی درخواست پر کارروائی کا حکم دے چکی ہے، رقم دیئے جانے کا الزام تسلیم شدہ ہے، وزیراعظم نواز شریف اس بنا پر انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں تھے درخواست گزار نے جمشید دستی کو نااہل قرار دینے کے لیے دائر درخواست موقف اختیار کیا ہے کہ جمشید دستی نے اراکین پارلیمنٹ پر شراب نوشی اور خواتین پارلیمنٹرین پر نازیبا الزامات لگائے تھے، اراکین پارلیمنٹ کی عزت کے تحفظ کے لیے جمشید دستی کو نااہل قرار دیا جائے، عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹسز جاری کر کے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے