جماعة الدعوة نے 18 مارچ کو اسلام آباد ’’نظریہ پاکستان کاررواں‘‘ منعقد کرنیکا اعلان کر دیا

19مارچ سے 23مارچ تک ملک کے مختلف شہروں میں نظریہ پاکستان کانفرنسوں، جلسوں اور سیمینار زکا انعقاد کیا جائے گا،شفیق الرحمن

جمعرات 16 مارچ 2017 20:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) جماعةالدعوة پاکستان 18مارچ کو اسلام آباد میں نظریہ پاکستان کارواں منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں میں پروگراموں کا اعلان کر دیا وفاقی دارالحکومت میں 18مارچ کو بڑا نظریہ پاکستان کارواں ہو گا جبکہ 19مارچ سے 23مارچ تک پورے ملک میں نظریہ پاکستان کانفرنسوں، جلسوں اور سیمینار زکا انعقاد کیا جائے گا۔

جماعة الدعوة اسلام آباد کے مسئول شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ کہ بیرونی قوتیں نوجوان نسل کے دل و دماغ سے نظریہ پاکستان کھرچنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والے ملک کو سیکولر بنانے کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کئے جارہے ہیں۔ تحفظ نظریہ پاکستان کے حوالہ سے ملک بھرمیں بھرپور مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان لاالہ الااللہ کی جاگیر ہے۔

فرقہ واریت، لسانیت اور قومیتوں کے جھگڑے ختم کرنے کیلئے قیام پاکستان والے جذبے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان بناتے وقت لاکھوں مسلمانوںنے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور آزادی کے حصول کیلئے ایک قوم ‘ ایک وحدت بنے تھے جس کے نتیجہ میں پاکستان کے نام سے ایک الگ ملک معرض وجود میں آیا۔انہوں نے کہا کہ عشرہ تحفظ نظریہ پاکستان کے اعلان کے بعد شروع کی گئی ملک گیر مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔

اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میںنظریہ پاکستان کے حوالہ سے تیارکردہ ڈاکو مینٹری دکھائی جارہی ہے جس میں لوگ گہری دلچسپی لے رہے ہیں گزشتہ روز جی الیون مرکز میں ملٹی میڈٖیا پراجیکٹ پر نظریہ پاکستان کے متعلق ڈاکومنٹری دکھائی گئی جس میں مرکز کے تاجروں ، طلباء اور دیگر افراد نے دلچسپی سے دیکھا ۔18مارچ کو اسلام آباد میںہونے والا نظریہ پاکستان کارواں جامع مسجد قباآئی ایٹ مرکز سے شروع ہو گاجوپریس کلب تک جائے گا اور اس کے اختتام پر بڑی کانفرنس ہو گی۔

شفیق الرحمن نے کہا کہ نظریہ پاکستان مہم کا مقصد تحریک آزاد ی کشمیر کے مقاصدکو واضح کرنا اور احیائے نظریہ پاکستان مہم کے ذریعہ لوگوں میں جذبہ حب الوطنی پیدا کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے پوری قوم کو نظریہ پاکستان سے روشناس کرواتے ہوئے ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنا اور پاکستانی قوم کو ایک لڑی میں پرونا ہے۔ ہم ملک کے کونے کونے میں جائیں گے اور وطن عزیز پاکستان میں انتشار پھیلانے کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے قوم کو متحد و بیدار کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ دوقومی نظریہ کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بیرونی قوتیں نوجوان نسل کو دین اسلام اور نظریہ پاکستان سے بیگانہ کرنا چاہتی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی ، مذہبی جماعتیں اور دیگر طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنا فرض ادا کریں اور قوم کے مستقبل کو بیرونی سازشوں کا شکار ہونے سے بچائیں۔ ۔۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :