ترکی میں نئے بزنس پارٹنر کی تلاش :آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کا استنبول چیمبر آف کامرس کا دورہ

جمعرات 16 مارچ 2017 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن آپما کے وفد نے استنبول چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور موسیاد کے ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا تاکہ ترکی میں نئے بزنس پارٹنر تلاش کیے جاسکیں۔

(جاری ہے)

وفد کے لیڈر خامس سعید بٹ ہیں جبکہ دیگر ممبران زاہد مقصود بٹ، سفیر حیات، فیاض احمد قادری، میاں ثاقب علی اور مسز زاہد مقصود شامل ہیں۔ وفد نے استنبول چیمبر میں 22کمپنیوں کے نمائندوں سے اور موسیاد کے ہیڈ کواٹر میں 15 کمپنیوں کے نمائندوں سے بی ٹو بی میٹنگز کی ہیں اور استنبول چیمبر کے جنرل سیکریٹری عمر بال سے بھی ملے۔ موسیاد میں یاسر کیمیکیگلو نے تجارت بڑھانے کے لیے وفد کی کوششوں کو سراہا۔۔