ساہیوال، جرم ثابت ہونے پر بھائی اور بھتیجی کے قاتل کو دو مرتبہ سزائے موت ، 30لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا

جمعرات 16 مارچ 2017 19:58

ساہیوال، جرم ثابت ہونے پر بھائی اور بھتیجی کے قاتل کو دو مرتبہ سزائے ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال چوہدری امیر محمد خاں نے سگے بھائی اور بھتیجی کے قاتل محمد شہزاد کو دو مرتبہ سزائے موت اور 30لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا ، عدالت نے مقتول کی بیوی اور بھاوجہ کو زخمی کرنے پر دس ، دس سال قید کی مزید سزا کا بھی حکم سنایا ۔

(جاری ہے)

ہرجانہ کی رقم مقتولین کے ورثا کو بطور معاوضہ ملے گی۔

اثتغاثہ کے مطابق شمسی محلہ غلہ منڈی میں مکان کی تقسیم کے تنازعہ پر 29دسمبر 2015کو محمد شہزاد نے چھریا ں مار کر سگے بھائی محمد امین ، نوجوان بھتیجی شانزہ کو قتل اورمقتول کی بیوی نصرت بی بی اور بھابھی کو چھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا تھا جس کے بعد پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :