احتساب عدالت نے کار بکنگ کے نام پر دھوکہ دہی سے دو کروڑ 64لاکھ روپے سے زائد رقم بٹورنے والے ملزم کا پندرہ روزہ ریمانڈ دیدیا

ملزم عبد المجید نیب کی حراست میں ہے جس نے ملزم فخر جاوید کی ملی بھگت سے آسان اقساط پر گاڑیاں فراہم کرنے کے نام پر رقم بٹوری، نیب

جمعرات 16 مارچ 2017 19:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) لوگوں کو کار بکنگ کے کاروبار کے نام پر دھوکہ دیکر دو کروڑ 64لاکھ روپے سے زائد رقم بٹورنے والے شریک ملزم عبد المجید کا پندرہ روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم عبد المجید ولد محمد رفیق خان نیب کی حراست میں ہے جس نے ملزم فخر جاوید کی ملی بھگت سے بڑے پیمانے پر عوام کو دھوکہ دیکر کاربکننگ کاروبار کے نام پر دو کروڑ 64لاکھ 92ہزار روپے کی رقم جمع کی ملزم فخر جاوید پر پہلے ہی مذکورہ کاروبار کے نام سے لوگوں کئی ملین روپے بٹورنے کے الزامات عائد ہیں ۔

دونوں ملزمان نے لوگوں کو آسان اقساط پر کاریں فراہم کرنے کے نام پر رقم بٹوری اور ایڈوانس رقم کی مد میں کئی ملین روپے حاصل کئے ۔ نیب لاہور کو ملزمان کیخلاف 120 کے لگ بھگ شکایات موصول ہوئیں ۔ جمعرات کو ملزم عبد المجید کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جس نے ملزم کا مزید 15 روز کا ریمانڈ دے دیا ہے تاکہ مزید تفتیش جاری رکھی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :