فرانس میں مسلح ملزمان کی سکول میں فائرنگ،متعدد افرادزخمی ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 مارچ 2017 17:49

فرانس میں مسلح ملزمان کی سکول میں فائرنگ،متعدد افرادزخمی ہوگئے
پیرس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مارچ2017ء) : فرانس میں مسلح عناصر نے سکول میں فائرنگ کردی،جس کے نتیجہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس پولیس کاکہناہے کہ پیرس کے جنوبی قصبے گریسے میں مسلح افرادنے ہائی اسکول میں فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ میں زخمی افراد کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ جبکہ سکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لیکر ملزمان کیخلاف کاروائی شروع کردی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل پیرس میں آئی ایم ایف کے ہیڈآفس میں لفافہ دھماکہ ہوا،جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :