جامشورو،محکمہ سائٹ نے واجبات کی عدم ادائیگی پر 300غیر قانونی کنکشن منقطع کردیئے

جمعرات 16 مارچ 2017 19:25

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) محکمہ سائٹ نے مختلف سرکاری اداروں ایک ہزار گھروںپہ مشتمل لیبر کالونی پہ 13کروڑ روپے کے واجبات ہونے پر ان سمیت تین سو غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے غیر قانونی کنکشن ہولڈرز کوٹری صنعتی زون کا پانی چوری کر رہے تھے ہزاروں میٹر پائپ تحویل میں لے لیا گیا ،پانی چوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گئی تفصیلات کے مطابق محکمہ سائٹ کوٹری کے سائٹ انچارج آغا منیم ،انجینئر ہارون شورو ،ظفر آرائیں سمیت دیگر ٹیم نے مختلف سرکاری اداروں لیبر کالونیوں پہ 13کروڑ روپے کے بقایا جات ہونے پہ ڈنڈا اٹھا لیا اور ٹیم کے ہمراہ لیبر کالونی پہنچتے ہوئے چھ انچ کی پائپ لائین سے پانچ مختلف مقامات کو مکمل طور پر بند کر دیا اس موقع پر متاثرہ افراد سے تلخ کلامی کے واقعات بھی پیش آئے ،ٹیم نے سینکڑوں افراد کو واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر سینکڑوں پانی کے کنکشن منقطع کئے اس موقع پر موجود محکمہ سائٹ کے سائٹ انچارج آغا منیم نے بتایا کہ لیبر کالونیوں پر ساڑھے چھ کروڑ روپے کے واجبات ہے جبکہ سندھ ورکر ویلفیئر بورڈ اولڈ ایج بینیفیٹ انسیٹیوٹ محکمہ کسٹم ،حیسکو ، پی ٹی سی ایل ،سمیت دیگر ادارے بی کئی سالوں سے پانی کے بلوں کی ادائیگی نہیں کر رہے تھے جس پر کاروائی کی گئی،ان پر رینٹ چارجز ،واٹر چارجز ،ڈولپمنٹ چارجز ،اور سائٹ چارجز کی مد میں 13کروڑ روپے سے زائد کے بقایا جات ہے کوٹری سائٹ کی 150سے زائد فیکٹریوں میں سے 20فیکٹریوں کے کنکشن منقطع کئے جبکہ صنعتی زون کا پانی انڈس ہائی وے کے قریب سے چوری کرنے والے تین سو غیر قانونی کنکشن بھی کاٹتے ہوئے ہزاروں میٹر پائپ تحویل میں لی گئی ہے پانی چوری کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گئی ،پانی چوری ہونے سے صنعت و تجارت جامشورو کے صنعت کاروں کو پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے ،پانی کے کنکشن منقطع ہونے سے لیبر کالونیوں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے جس کے لئے کالونیوں کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ورکر ویلفیئر بورڈ محکمہ سائٹ کے تمام تر واجبات ادا کریں تا کہ پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے ۔