ایل ڈی اے سٹی کے لئے 15ہزار کنال ارضی پیش کی جا چکی ، فیروز پور روڈ سے سکیم تک 180فٹ چوڑی سڑک کی تعمیر مکمل

�لومیٹر طویل لینئر پارک ‘925کنال رقبے پر مشتمل ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن ڈسٹرکٹ بنائے جائیں گے ‘وفد کو بریفنگ

جمعرات 16 مارچ 2017 19:09

ایل ڈی اے سٹی کے لئے 15ہزار کنال ارضی پیش کی جا چکی ، فیروز پور روڈ سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی کے لئے 15ہزار کنال سے زائد اراضی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو پیش کی جا چکی ہے ،فیروز پور روڈ کو سکیم سے ملانے کے لئے 180فٹ چوڑی سڑک تعمیر کر لی گئی ہے ، مین گیٹ کا ڈیزائن تیارکر لیا گیا جبکہ گول چکر زیر تعمیر ہے ، ترقیاتی کام شرو ع کرنے کے لئے عنقریب کنٹریکٹرز کی پری کوالیفکیشن کی جائے گی ۔

سکیم کی پلاننگ بین الاقوامی معیار کے مطابق کی گئی ہے جس میں نہر کے ساتھ10کلومیٹر طویل لینئر پارک ‘925کنال رقبے پر مشتمل ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن ڈسٹرکٹ‘ 980کنال رقبے پر باغ جناح کی طرح وسیع و عریض پارک ‘1224کنال پرمشتمل 18ہولز کا گالف کورس‘308کنال پر پھیلا ہواتھیم پارک‘ ڈپلومیٹک انکلیو اور تین سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ بنائے جا رہے ہیں -سکیم کی مین بلیوارڈ کی چوڑائی 300فٹ ہو گی جبکہ رہائشی گلیوںکی چوڑائی کم از کم 40فٹ ہوگی۔

(جاری ہے)

ان امور کا انکشاف لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائر یکٹر جنر ل( ہائوسنگ)ذیشا ن شبیر رانا نے گزشتہ روز ایل ڈی اے آفس جوہر ٹائون کے مطالعاتی دورے پر آنے والے مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کے 12رکنی وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا -قبل ازیں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائر یکٹر جنر ل( ہیڈ کوراٹرز) سمیعہ سلیم نے وفد کو خوش آمدید کہا اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کی ذمہ داریوں اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایل ڈی اے کا دائرہ کار لاہور ڈویژن تک وسیع ہونے کے بعد قصور‘ شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں محکمہ کے دفاتر قائم کئے جارہے ہیں اور ان اضلاع میں متعدد ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں - شہریوں کی طرف سے ون ونڈو سیل پر جمع کروائی جانے والی درخواستوں پر جلد عمل درآمد کے لئے مختلف امور نپٹانے کے دفتری طریقہ ہائے کار(ایس او پیز ) کو آسان بنایا گیا ہے ‘ شہریوں کی سہولت اولین ترجیح ہے ‘ انہیں باربار چکر لگانے کی زحمت سے بچانے کے لئے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن سمیت تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں-چیف میٹرو پولیٹن پلانر وحید احمد بٹ نے کہ دوسرے شہروں سے لاہور کی طرف نقل مکانی کے رحجان کو کم کرنے کے لئے قصور اور شیخوپورہ کے لئے بھی ماسٹر پلان تیار کر لئے گئے ہیں جبکہ ننکانہ صاحب کے لئے ماسٹر پلان کی تیاری کا کام جاری ہے -ان ماسٹر پلانز میں ان شہروںکی آبادی کو تعلیم ‘ صحت و کاروبارکی سہولتیں مقامی طور پر مہیا کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے - جلد ہی ان شہروں میں نئی رہائشی سکیمیں شروع کی جائیںگی-انہوں نے بتایا کہ لاہور کے ماسٹر پلان پر بھی نظر ثانی کر لی گئی ہے اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جائے گی -

متعلقہ عنوان :