یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی

جمعرات 16 مارچ 2017 19:02

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی اورتاریخی حصے قبة الصخرة میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی تاہم قبلہ اول کے محافظوں نے یہ سازش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

فلسطینی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز 42 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کیساتھ مسجد کی بے حرمتی کی۔اس موقع پر یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں قبة الصخرة میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر وہاں پر موجود حفاظتی عملے نے یہودی شرپسندوں کو آگے جانے سے روک دیا۔

متعلقہ عنوان :