ملتان ،ْوکلا نے جھگڑا ختم کرنے والے غریب کو سڑک پر پیٹ ڈالا

قریب کھڑے پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے

جمعرات 16 مارچ 2017 18:48

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) ملتان میں کچہری فلائی اوور کے قریب وکلا کی گاڑی موٹر سائیکل سوار سے ٹکرانے پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی ،ْ سائیکل سوار راہگیر نے دونوں میں صلح کرانے کی کوشش کی تو وکلا طیش میں آگئے اور سائیکل سوار کو ہی پیٹ ڈالا ۔

(جاری ہے)

وکلا سڑک پر عدالت لگاتے ہوئے شہری کو مکوں اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بناتے رہے یہاں تک کہ غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو غریب کا سائیکل ہی اسے دے مارا ،ْ قریب کھڑے پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے ۔

متعلقہ عنوان :