Live Updates

عمران خان کی تحریک نواز شریف کے خلاف نہیں ‘ پاکستانی عوام کے خلاف تھی‘ عمران خان نے پرویزخٹک کی شکل میں خیبر پختونخوا کے عوام کو تبدیلی دی‘ عمران نے 4 سال تو کچھ نہیں کیا اب کشکول لے کر گھوم رہے ہیں ‘ لوگ تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ(ن) میں شامل ہو رہے ہیں

وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 16 مارچ 2017 17:52

عمران خان کی تحریک نواز شریف کے خلاف نہیں ‘ پاکستانی عوام کے خلاف تھی‘ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کی تحریک نواز شریف کے خلاف نہیں ‘ پاکستانی عوام کے خلاف تھی‘ عمران خان نے پرویزخٹک کی شکل میں خیبر پختونخوا کے عوام کو تبدیلی دی‘ عمران خان نے 4 سال تو کچھ نہیں کیا اب کشکول لے کر گھوم رہے ہیں ‘ لوگ تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ(ن) میں شامل ہو رہے ہیں۔

جمعرات کو پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاکہ عمران خان نے پرویز خٹک کی شکل میں خیبر پختونخوا کے عوام کو تبدیلی دی ۔

(جاری ہے)

حیرت ہے کہ ہے کہ عمران خان کس طرح سے پارٹی امور چلا رہے ہی۔ عمران خان کی تحریک نواز شریف کے خلاف نہیں بلکہ پاکستانی عوام کے خلاف تھی۔ انہوں نے کہاکہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آ کر عزت بخشی ‘ عمران خان کا بیان عجیب و غریب ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ خود تعریفی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں منصوبوں کی بجائے ہوائی قلعے تعمیر کئے۔ عمران خان نے 4 سال تو کچھ نہیں کیا اب کشکول لے کر گھوم رہے ہیں۔ امیر مقام نے کہا کہ عمران خان الزام تراشی سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ لوگ تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ(ن) میںشامل ہو رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات