اردوپوائنٹ نےبہترین نیوزویب سائٹ کاایوارڈ ”وائس آف پاکستان ایوارڈ2017“ اپنےنام کرلیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 مارچ 2017 17:18

اردوپوائنٹ نےبہترین نیوزویب سائٹ کاایوارڈ ”وائس آف پاکستان ایوارڈ2017“ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مارچ2017ء) : وائس آف پاکستان نے اردوپوائنٹ کوپاکستان کی بہترین نیوزویب سائٹ قراردیتے ہوئے ”وائس آف پاکستان ایوارڈ2017“سے نوازدیا۔ تفصیلات کے مطابق تقریب میں سوشل میڈیامیں مختلف کیٹیگریزکوبھی ایوارڈدیے گئے۔ الحمراہال لاہورمیں تقریب کاانعقادہوا،جس میں معروف سیاسی ،صحافتی اور شعبہ انفارمیشن سے تعلق رکھنے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان کی بہترین ویب سائٹ کاایوارڈ”اردوپوائنٹ ڈاٹ کام“ کودیاگیا۔

(جاری ہے)

جس پرہال میں موجودشرکاء نے اردوپوائنٹ ڈاٹ کام کی حقائق پرمبنی خبروں کوخوب سراہا۔اسی طرح اردوپوائنٹ کے حال ہی میں سوشل میڈیاپرگستاخانہ موادکیخلاف بھرپورخبروں کی بھی تعریف کی گئی۔تقریب میں جب اردوپوائنٹ کوایوارڈدیاگیاتوپوراتالیوں سے گونج اٹھا۔واضح رہے اردوپوائنٹ کی بہترین کارگردگی کے اعتراف میں اس سے قبل بھی قومی و بین الاقوامی سطح پرمتعدد ایوارڈدیے جاچکے ہیں۔

اسی طرح اردوپوائنٹ کوگزشتہ کئی سالوں سے پاکستان کی سب سے بڑی نیوزویب سائٹ کابھی درجہ حاصل ہے۔ جس کاسہرااردوپوائنٹ کے قارئین اور ناظرین کے سرہے۔اردوپوائنٹ کی انتظامیہ اپنے قارئین کی محبت پران کی بے حدشکرگزارہے۔

متعلقہ عنوان :