وزیراعظم کی پالیسیوں کی وجہ سے ادھورے ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہوں گے، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گوادر

جمعرات 16 مارچ 2017 17:10

گوادر۔16مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گوادر بابو گلاب بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے گوادر کے دورے کے موقع پر بلوچی راویات کی پاسداری کرتے ہوئے مرد وخواتین کی ہزاروں کی تعداد میں عوامی اجتماع میں شرکت گوادر کے عوام کا وزیراعظم محمد نوازشریف اور پاکستان سے محبت کا والہانہ ثبوت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیراعظم محمدنواز شریف کے گوادر کے دورے کے موقع پر کرکٹ اسٹیڈیم میں عوامی اجتماع سے خطاب اور سپانامہ پیش کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے لیے 5ارب روپے کے خصوصی ترقیاتی پیکج جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال اور طلباء وطالبات کے لیے خصوصی وظائف کا اہتمام کیا جائے جبکہ گوادر میونسپل کمیٹی کو کارپوریشن کا درجہ دیا جائے ۔

(جاری ہے)

بابو گلاب بلوچ نے کہا کہ گوادر کے عوام کو یقین ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ویژن اور اخلاق کی بدولت 1997میں جو ترقیاتی منصوبے ادھورے رہ گئے تھے وہ جلد دوبارہ مکمل کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گوادر تربت روڈ اور بسیمہ سوراب شہید سکند رجان زہری شاہراہ کی تعمیر سے دنیا بھر سے آنے والے سرمایہ کاروں اور ملک بھر کے عوام کو گوادر آنے میں کافی سہولت ملی ہے اور فاصلہ پہلے کی نسبت بہت کم ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :