بیگم نصرت بھٹو کا 88 واں یوم پیدائش 23 مارچ کو منایا جائے گا

جمعرات 16 مارچ 2017 17:10

بیگم نصرت بھٹو کا 88 واں یوم پیدائش 23 مارچ کو منایا جائے گا
عارفوالا۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی والدہ، سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کا 88 واں یوم پیدائش 23 مارچ کو منایا جائے گا، اس سلسلہ میں عارفوالا سمیت ملک بھر میںپیپلزپارٹی کے زیراہتمام سالگرہ کی تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں بیگم نصرت بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور درجات بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی ،بیگم نصرت بھٹو 23مارچ1929 کو برادر اسلامی ملک ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں، انہوں نی8 ستمبر1951 کو شہید ذوالفقار علی بھٹو سے شادی کی، بیگم نصرت بھٹو طویل عرصہ علالت میں رہنے کے بعد23 اکتوبر2011 کو دبئی میں انتقال کرگئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :