جعلی چیکوں کے ذریعے کروڑوں کے فراڈ کے مزید تین مقدمات درج

جمعرات 16 مارچ 2017 17:10

لالہ موسیٰ۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء)پولیس نے جعلی چیکوں کے ذریعے کروڑوں روپے کے فراڈ کے مزید تین الگ الگ مقدمات درج کرلیے ، تفصیل کے مطابق بی ڈویژن پولیس نے چو ک پاکستان میں لین دین کے عوض شہباز سلیمی کو10لاکھ روپے کاجعلی چیک دینے پر لاہور کے رہائشی محمد ندیم ہاشم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، اسی طرح بولانی پولیس نے موضع دندی دارہ میں زمین کے لین دین پر اکبر علی کو10لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر منظور حسین کیخلاف جبکہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے جی ٹی روڈ پر واقع جے ایس بینک کا غلام مجتبیٰ کو 1کروڑ40لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر حافظ محمد نواز کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔