ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے قیام کیلئے اجلاسوں کی میزبانی سینٹ کے لئے باعث اعزاز ہے، میان رضا ربانی

جمعرات 16 مارچ 2017 17:05

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے قیام کیلئے اجلاسوں کی میزبانی سینٹ کے ..
اسلام آباد ۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے قیام کے لئے خصوصی کمیٹی اور سیاسی امور سے متعلق کمیٹی کے اجلاسوں کی میزبانی سینٹ کے لئے باعث اعزاز ہی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے قیام کے لئے خصوصی کمیٹی اور سیاسی امور سے متعلق کمیٹی کے اجلاسوں میں 22 پارلیمنٹس کے 70 ارکان نے شرکت کی اور اس کانفرنس کی میزبانی ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان اجلاسوں میں سات قراردادیں منظور کی گئیں جو اے پی اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سپرد کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی مندوبین کی شرکت سے کانفرنس کے انعقاد کو کامیاب بنانے میں مدد ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :