فاٹا میں صنعتوں کے قیام کے لئے پلانٹ‘ مشینری اور آلات پر سیلز ٹیکس کی مد میں 30 جون 2019ء تک استثنیٰ دیا گیا ہے،وفاقی وزیر قانون زاہد حامد

جمعرات 16 مارچ 2017 17:05

فاٹا میں صنعتوں کے قیام کے لئے پلانٹ‘ مشینری اور آلات پر سیلز ٹیکس ..
اسلام آباد ۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ فاٹا میں صنعتوں کے قیام کے لئے پلانٹ‘ مشینری اور آلات پر سیلز ٹیکس کی مد میں 30 جون 2019ء تک استثنیٰ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ایوان کو بتایا کہ خیبر پختونخوا وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات اور صوبائی زیر انتظام قبائلی علاقہ جات دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متاثر ہوئے تھے‘ انہیں 2010ء سے تین سال کے لئے انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا۔

فاٹا میں صنعتوں کے قیام کے لئے 30 جون 2019ء تک استثنیٰ دیا گیا ہے بشرطیکہ ایسے پلانٹ ‘مشینری اور آلات کی درآمد پر کسٹمز ایکٹ 1996ء کا اطلاق ہو۔

متعلقہ عنوان :