سی پیک کے تحت چینی درآمد کنندگان کو انکم ٹیکس‘ سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے کوئی استثنیٰ نہیں دیا گیا،وزارت خزانہ کا ایوان بالا میں تحریری جواب

جمعرات 16 مارچ 2017 17:05

سی پیک کے تحت چینی درآمد کنندگان کو انکم ٹیکس‘ سیلز ٹیکس اور فیڈرل ..
اسلام آباد ۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چینی درآمد کنندگان کو انکم ٹیکس‘ سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے کوئی استثنیٰ نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر شبلی فراز کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت خزانہ کی طرف سے ایوان کو بتایا گیا کہ گوادر پورٹ اور گوادر فری زون کی تعمیر کے لئے سازوسامان پر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے فنانس ایکٹ 2016ء کے تحت استثنیٰ دیا گیا ہے۔

یہ استثنیٰ درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار ہونے والی دونوں طرح کی اقسام پر دیا گیا ہے۔ درآمد شدہ اشیاء اور سازوسامان کے حوالے سے استثنیٰ صرف چینی درآمدات تک محدود نہیں۔ ایوان کو بتایا گیا کہ لاہور اورنج لائن منصوبے کے لئے سامان اور دیگر میٹریل کی درآمد میں کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :