یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف 26 مقدمات کی سماعت سرکاری وکیل کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی

ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیے،حسین حقانی کی کوئی حیثیت نہیں، اس کو میڈیا بلاوجہ اہمیت دے رہا ہے،سابق وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 مارچ 2017 16:54

یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف 26 مقدمات کی سماعت سرکاری وکیل کی عدم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف 26 مقدمات کی سماعت سرکاری وکیل کی عدم موجودگی کے باعث 13 اپریل تک ملتوی کردی۔جمعرات کووفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کیس کیس میں 26 مقدمات کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

یوسف رضا گیلانی کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر دلائل نہ ہوسکے، عدالت میں سرکاری وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت عدالت نے 13 اپریل تک ملتوی کردی جبکہ عدالت نے بریت کی درخواست پر سرکاری وکیل کو 13 تک کیلئے نوٹس بھی جاری کردیے اور شریک ملزمان میاں طارق مہر، ہارون رشید سمیت 17 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی و دیگر ملزمان پر 2008 میں فریڈ سبسڈی ٹیکس کی مد میں 7 ارب روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔سماعت کے بعد میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیے ، ایبٹ آبادکمیشن مجھ سے یا وزیر خارجہ سے بات کرنی چاہیے، حسین حقانی کی کوئی حیثیت نہیں، اس کو میڈیا بلاوجہ اہمیت دے رہا ہے۔