Live Updates

نواز شریف پانامہ لیکس کے فیصلے میں سرخروہونگے ‘اگلے ہفتے (ن) لیگ کے حق میں فیصلہ آئیگا ‘وزیر اعظم کا پانامہ پر ’’نو کمٹنس‘‘ تحریک انصاف اور عمران خان کے منہ پر جوتا مارنے کے مترادف ہے ‘سپریم کورٹ پانامہ لیکس پر جو فیصلہ کرے گی حکومت کھلے دل سے تسلیم کرے گی ‘سیاسی تجزیہ ہے سپریم کورٹ کے ججز بہترین انسان ہیں وہ بہترین فیصلہ کرینگے ‘عدالتوں نے اگر عوامی پاپولر لیڈر کے خلاف فیصلہ کیا تو اسے عوام نے تسلیم کیا خواہ وہ کسی لیڈر کی پھانسی ہو یا ہائی جیک طیارے کا کیس ہو‘ پرویز مشرف کو پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا وہ ضرور آئیں‘مشرف کو نواز شریف نے معاف کر دیا لیکن میں معاف نہیں کرونگا‘ پرویز مشرف ان کے ہتھے چڑھ گئے تو ان کا ویسا ہی علاج کرینگے جیسے میرے ساتھ ٹارچر سیلوں میں کیا

صوبائی وزیر قانو ن رانا ثناء اللہ خان میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت

جمعرات 16 مارچ 2017 16:45

نواز شریف پانامہ لیکس کے فیصلے میں سرخروہونگے ‘اگلے ہفتے (ن) لیگ کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) صوبائی وزیر قانو ن رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف پانامہ لیکس کے فیصلے میں سرخروہوں گے اوراگلے ہفتے متوقع فیصلہ (ن) لیگ کے حق میں آئیگا ‘ وزیر اعظم کا پانامہ پر ’’نو کمٹنس‘‘تحر یک انصاف اور عمران خان کے منہ پر جوتا مارنے کے مترادف ہے ‘سپریم کورٹ پانامہ لیکس پر جو بھی فیصلہ کرے گی اسے حکومت کھلے دل سے تسلیم کرے گی ‘سیاسی تجزیہ ہے سپریم کورٹ کے ججز بہترین انسان ہیں وہ بہترین فیصلہ کریں گے ‘عدالتوں نے اگر عوامی پاپولر لیڈر کے خلاف فیصلہ کیا تو اسے عوام نے تسلیم کیا خواہ وہ کسی لیڈر کی پھانسی ہو یا ہائی جیک طیارے کا کیس ہو‘ پرویز مشرف کو پاکستان آنے سے کوئی نہیں روک سکتا وہ ضرور آ‘پرویز مشرف کو میاں نواز شریف نے معاف کر دیا لیکن میں معاف نہیں کروں گا ‘ اگر پرویز مشرف ان کے ہتھے چڑھ گئے تو ان کا ویسا ہی علاج کریں گے جیسے میرے ساتھ ٹارچر سیلوں میں کیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ مشرف پر ٹارچر سیل میں وہ سارے طریقے اپنائیں گے جو انہوں نے مجھ پر آزمائے ۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ ن لیگ کے حق میں آئے گااور یہ فیصلہ اگلے ہفتے متوقع ہے ‘ عمران خان نے ریحام خان کو لندن اور پاکستان کے درمیان دوران پروازطلاق دی لیکن اس پر انکی جماعت نے سیاست نہیں کی ۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر پی ٹی آئی نے طوفان برپا کر رکھا ہے‘ نعیم الحق ریلوکٹے ہیں جب وہ بولتے ہیں تو ایسا لگتا ہے جیسے بھینسا بول رہاہے جبکہ ایوان میں رانا ثنااللہ نے بابر بٹ کے قتل کے حوالے سے تحریک التوائے کار کاجواب میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مقتول‘بابر بٹ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ز تھے‘سیاسی کارکن تھے سیاسی کارکن کے ملزمان کو عدالت کے کٹہرے مین لانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے مقدمے کے تانے بانے کسی اور طرف ملایا جا رہا ہے بھائی قیصر سہیل بٹ کی ایف ائی ار پڑھ کر سنا رہا ہوںایف آئی ار مین وجہ دیرینہ دشمنی بتائی گئی ہے ا یف آئی ار کی کاپی بلاول بھٹو کو بھی دی جانا چائیے مقتول پر اس سے پہلے بھی حملے ہوچکے ہیں اور دھمکیان بھی ملتی رہی ہیں واقعہ کو سیاسی رنگ نہیں دینا چائیے ڈی ائی جی انوسٹی گیشن کی سربرائی مین ٹیم کام کر رہی ہے ملزموں کو مہینوں نہیں دنوں میں گر فتار کیا جائیگا بابر بٹ قتل کیس میں لیگی ایم این اے سہیل شوکت کو قابل گرفت شہادت پر انہیں گرفتار کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات