آزاد کشمیر کے زلزلہ میں تباہ ہونے والے تعلیمی اداروں کا کام زور و شور سے جاری ہے ‘ تمام ادارے اپنی معیاد کے اندر تعمیر تعلیمی انتظامیہ کے حوالے کیے جائیں گے‘ اداروں کو بین الاقوامی معیار کے عین مطابق تعمیر کیا جا رہا ہے اس میں سستی برتنے والے ٹھیکے دار وں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

سیکرٹری سیرا آزاد کشمیر سردار فاروق تبسم کا جائزہ اجلاس سے خطاب

جمعرات 16 مارچ 2017 16:41

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) سیکرٹری سیرا آزاد کشمیر سردار فاروق تبسم نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے زلزلہ میں تباہ ہونے والے تعلیمی اداروں کا کام زور و شور سے جاری ہے ۔ تمام ادارے اپنی معیاد کے اندر تعمیرتعلیمی انتظامیہ کے حوالے کیے جائیں گے۔ اداروں کو بین الاقوامی معیار کے عین مطابق تعمیر کیا جا رہا ہے اس میں سستی برتنے والے ٹھیکے دار وں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

معائدے کے مطابق جو ٹھیکے دار وقت مقررہ پر کام مکمل نہیں کرے گا اُس کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ اُس کا لائسنس منسوخ کرنے کی تحریک کی جائے گی۔ محکمہ ڈی آر یو باغ اداروں کی تعمیر بروقت اور معیار ی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈی آر یو باغ سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے ایک جائزہ اجلاس سے خطاب اور مختلف تعلیمی اداروں کے معائنہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف سیر انجینئر امتیاز بہار، BCDPکے پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیر الطاف ، پروگرام منیجر ڈی آر یو عالمگیر خان،آری نسپاک حمایت حسین،اکمل ،نعیم، بھی موجود تھے۔ سیکرٹری سیرا سردار فاروق تبسم نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت آزاد کشمیر میں زلزلہ سے تباہ ہونیو الے تعلیمی اداروں کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے تاکہ یہ ادارے بروقت اور معیار کے مطابق تیار ہو کر محکمہ تعلیم کے سپر د کیے جائیں تاکہ بچوں کا تعلیمی حرج نہ ہو۔ انہوںنے کہا کہ ان اداروں کی تعمیر میں پیسوں کی کمی نہیں فنڈز وافر مقدار میں موجود ہیں ٹھیکے دار دیانتداری ، فرض شناسی اس عمل کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اندر معیاد کام کی تکمیل کریں۔ فوٹو میل ہیں۔

متعلقہ عنوان :