حضورؐ کی عزت و ناموس کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ‘سوشل میڈیا پر حضور ؐ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو حکومت وقت فوری گرفتار کر کے منطقی انجام تک پہنچائے پوری قوم جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو سلام پیش کرتی ہے

سابق صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری کی بات چیت

جمعرات 16 مارچ 2017 16:41

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) سابق صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ حضورؐ کی عزت و ناموس کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے سوشل میڈیا پر حضور ؐ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو حکومت وقت فوری گرفتار کر کے منطقی انجام تک پہنچائے پوری قوم جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو سلام پیش کرتی ہے حکمران مقدمات درج کر کے انہیں فوری کیفر کردار تک پہنچائیں پاکستان اسلام کے نام پر بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا تھا یہاں ہم گستاخ اور یزیدی ٹولہ کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے ہمیں ۔

بزیدیت کیخلاف حسینی کردارادا کر کے گستاخوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچانا ہوگا۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عاشقان مصطفی ؐ جاگ چکے ہیں ان کے گھنائونے منصوبے خاک میں ملا دینگے وقت آگیا ہے کہ علماء کرام مشائخ عظام خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کریں مسلمانوں کیخلاف باطل طاغوتی اور استحصالی طاقتیں سازشوںمیں مصروف ہیں ہم اتحاد و یکجہتی کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے ان فتنوں کا سدباب کرنے کیلئے منظم جدوجہد کی ضرورت ہے ۔

انہوںنے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے جرات و بہادری اور جذبہ ایمانی کا عملی ثبوت دیا ہے حضور ؐ کی عزت و ناموس کی حفاظت کیلئے جانیں قربان کر دیں گے کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے اختتام پر اتحاد عالم اسلام ، استحکام پاکستان ، تحریک آزادی کشمیر ، خطہ کشمیر کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناموس رسالتؐ پر اپنی جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے بحیثیت مسلمان ہم سب پر یہ فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے پیارے نبی ؐ کی ذات مبارکہ سے ہر چیز سے بڑھ کر محبت کریں اور محبت رسول ؐ کا یہ تقاضا ہے کہ حضور نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو ان کے حقیقی انجام سے دوچار کیاجائے اور ان لوگوں کا پیچھا کیاجائے جنہوں نے حضور نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کر کے مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے ایسے کافر صفت افراد کسی بھی صورت معافی کے لائق نہیں ہے حضور نبی کریم ؐ نے انسانیت کو جینے کا درس دیا جبکہ کچھ شرپسند عناصر نبی آخر الزمان محمد مصطفی ؐ کی شان میں گستاخی کر کے اپنے لیے جہنم کی آگ خرید چکے ہیں اب ان لوگوں کو کسی بھی صورت نہیں بخشا جائیگا۔

انہوںنے کہا کہ حکومت آزادکشمیر اور وفاقی حکومت حضور نبی کریم ؐ کی شان میں سوشل میڈیا پر گستاخی کرنے والے ملعون افراد کو سوشل میڈیا قوانین اور سائبر کرائم کے تحت ان پر مقدمات درج کیے جائیں ان لوگوں کو ان کے منطقی انجام سے دوچار کیاجائے ۔