غیر معیاری ادویات اور غیر رجسٹرڈ سٹنٹ ازخود نوٹس کی سماعت

جب تک معاملہ عدالت میں نہیں آتاریاست اپنی ذمہ داری نہیں لیتی،چیف جسٹس آف پاکستان صحت کے معاملات پر حکومتی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے،عوامی ذمہ داری پوری کرینگے،جسٹس ثاقبت نثار کے ریمارکس

جمعرات 16 مارچ 2017 16:33

غیر معیاری ادویات اور غیر رجسٹرڈ سٹنٹ ازخود نوٹس کی سماعت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) سپریم کورٹ نے ملک بھر میں فروخت ہونے والی ادویات کی قیمتوں کا جائزہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک معاملہ عدالت میں نہیں آتا ریاست اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتی ، ملک میں فروخت ہونے والی ادویات کی قیمتوں کا بھی کسی موقع پر جائزہ لیں گے ، صحت کے معاملات میں حکومتی کوتاہی کسی صورت برداشت نہیںکی جائے گی عوام کی صحت کے لیے عدالت ہر ذمہ داری پوری کرے گی ،یہ ریمارکس چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک بھر میں غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ اسٹنٹ کی فروخت سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران دیئے ہیں جبکہ عدالت عظمٰی نے حکومت سے مقامی سطح پر تیار ہونے والے اسٹنٹ سے متعلق معلومات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت اپریل کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی ہے ،جمعرات کو ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری اسٹنٹ سے متعلق اخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ، دوران سماعت حکومتی وکیل رانا وقار نے عدالت کو بتایا ہے کہ ا سٹنٹ میں استعمال ہونے والی ڈیوائسز کورجسٹرڈ کرنے کے لیے قوانین نرم کردئیے گئے ہیں جبکہ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ عدالتی کاروائی ڈاکٹرز یاامپورٹرز کاانٹرسٹ واچ کرنے کے لیے نہیں ہورہی ،یہ عدالتی کاروائی صرف اس مریض کامفاددیکھنے کے لیے ہورہی ہے جس کوسٹنٹ ڈلناہے ،آپریشن تھیٹر میں پڑامریض مجبورہوتاہے،زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلامریض چاہتاہے اس کی زندگی بچ جائے ،آپریشن تھیٹر میں پڑے مریض کا استحصال نہیں ہوناچاہیے ،سٹنٹ کی قیمتوں کاتعین بھی ہوناچاہیے ، اس پر رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ سٹنٹ کی قیمتوں کے تعین کے میکنزم پراب ہمارافوکس ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ مقامی سطح پرسٹنٹ تیارکرے ،امپورٹڈ اسٹنٹ 6سی7لاکھ میں ڈالاجاتاہے ،لوکل سطح پر تیاراسٹنٹ کی قیمت 50ہزارتک ہوگی،جب تک معاملہ عدالت میں نہیں آتاریاست اپنی ذمہ داری نہیں لیتی،ادویات کی قیمتوں کابھی کسی موقع پرجائزہ لیں گے،مریض کوغیرمعیاری غیررجسٹرڈ اسٹنٹ نہ ڈالاجائے،صحت کے معاملے پرحکومتی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے اس معاملے پرعدالت اپنی ہرذمہ داری پوری کرے گی ، عدالت نے حکومت سے مقامی سطح پر تیار ہو نے والے اسٹنٹ سے متعلق تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت سماعت اپریل کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی ہے اور ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر حکومت کا نمائندہ عدالت میں موجود ہونا چاہیے جو مقامی سطح پر تیار ہونے والے سٹنٹ سے متعلق عدالت کو آگا کرے ۔

متعلقہ عنوان :