لاہور، پنجاب حکومت امن و امان قائم رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، تبسم انوار واہرہ

جمعرات 16 مارچ 2017 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما تبسم انواروھرہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت امن و امان قائم رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے پنجاب حکومت صوبائی معاملات پر توجہ دیں اور امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس وقت کی اہم ضرورت ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کی ناقص پالیسیاں عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہیں۔ لوگ نااہل حکمرانوں سے جان چھڑانے کے لئے دعائیں مانگ رہے ہیں۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں مل کر قوم کی مسلم لیگ ن کی حکومت سے جان چھرائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے کی زبوں حالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پوری دنیا میں ترقی کا معیار تعلیم کو سمجھا جاتا ہے لیکن مسلم لیگ ن کی ساری ترقی سڑکوں اور پلوں میں اٹکی ہوئی ہی

متعلقہ عنوان :