چینی بینکوں کی غیر ملکی زرمبادلہ کی مجموعی فروخت میں فروری میں مزید کمی

جمعرات 16 مارچ 2017 16:27

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) سرکاری اعدادوشمار میں جمعرات کو بتایا گیا ہے کہ چین کے بینکوں کی طرف سے غیر ملکی زرمبادلہ کی مجموعی فروخت میں فروری میں مسلسل کمی ہوئی ہے جس سے اس امرکی جانب اشارہ ہوتا ہے کہ سرمائے کی بیرون ملک منتقلی میں کمی آرہی ہے، سرکاری محکمہ غیر ملکی زرتبادلہ (ایس اے ایف ای ) کے مطابق بینکوں نے 108.8بلین مالیت کی غیرملکی کرنسیوں کی خریداری کی اور 118.9بلین ڈالر فروخت کئے ، اس طرح گذشتہ ماہ مجموعی طورپر 10.

(جاری ہے)

1بلین ڈالر کی فروخت کی گئی ، یہ خسارہ جنوری کے 19.2بلین ڈالر اور دسمبر کے 46.3بلین امریکی ڈالر سے کم ہے، 2016ء کی دوسری ششماہی میں جب ملکی معیشت کو منڈلاتے ہوئے دبائو کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور چینی کرنسی یوآن ڈالر کے مقابلے میں مسلسل کمی کی وسط میں تھا ، سرمائے کی منتقلی کے بارے میں کافی تشویش پائی جاتی تھی تا ہم یوآن چینی معیشت کے مضبوط بنیاد پر 2017ء میں آغاز کے پیش نظر حالیہ مہینوں میں اپنی کمزوری سے بتدریج بحال ہونا شروع ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :