بلوچ عوام کسی اندرونی اور بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعرات 16 مارچ 2017 16:26

بلوچ عوام کسی اندرونی اور بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘ وزیراعلیٰ ..
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء الله زہری نے کہا ہے کہ بلوچ عوام کسی اندرونی اور بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘ بلوچ عوام سچے پاکستانی ہیں، کسی کے آلہ کار نہیں بنیں گے‘ وزیراعظم کی قیادت میں قوم نے دہشت گردی کے خلاف مثالی یکجہتی کا مطاہرہ کیا‘ پاکستان کی شرح نمو بھارت اور خطے کے دوسرے ملکوں سے زیادہ ہے‘ بلوچ عوام پاکستان مخالف ایجنڈے کو مسترد کرتے ہیں اور ملکی ترقی چاہتے ہیں۔

جمعرات کو گوادر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ثناء الله زہری نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اس بات کا آئینہ ہے کہ وزیراعظم کو بلوچستان بہت عزیز ہے۔ پاکستان کی شرح نمو بھارت اور خطے کے دوسرے ملکوں سے زیادہ ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں قوم نے دہشت گردی کے خلاف مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

بلوچ عوام کسی اندرونی اور بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بلوچ عوام سچے پاکستانی ہیں کسی کے آلہ کار نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے بڑا نقصان پہنچا نوجوانوں کو بہکایا گیا۔ وزیراعظم کے وژن سے پاکستان کو اندھیرے میں دھکیلنے کی سازش ناکام ہوئی۔ بلوچ عوام پاکستان مخالف ایجنڈے کو مسترد اور ملکی ترقی چاہتے ہیں سی پیک عوام کی ترقی اور خوشحالی کا پیغام لایا ہے۔