الیکشن کمیشن نے غیرسنجیدہ ریفرنس خارج کردیاہے،جہانگیرترین

پانامازادہ شاہی خاندان کوایک اور شکست ہوگئی،وزیراعظم کوگھرجاناہی ہوگا،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 مارچ 2017 15:11

الیکشن کمیشن نے غیرسنجیدہ ریفرنس خارج کردیاہے،جہانگیرترین
لودھراں (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مارچ2017ء) : تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے غیرسنجیدہ ریفرنس خارج کردیاہے،پانامازادہ شاہی خاندان کوایک اور شکست ہوگئی،وزیراعظم کوگھرجاناہی ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج لودھراں میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازلیگ کوعوام اور قانون دونوں عدالتوں میں عبرتناک شکست ہوگی۔الیکشن کمیشن میں ریفرنس سیاسی انتقامی کاروائی کیلئے دائرکیاگیاتھا۔