پاک نیوی کا خشکی سے سطح آب پرمارکرنیوالے میزائل کاکامیاب تجربہ

میزائل جدیدٹیکنالوجی اور ایویونکس سے لیس ہے،میزائل کی شمولیت سے آپریشنل دائرہ کاروسیع ہوگیا۔ترجمان پاک بحریہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 مارچ 2017 15:04

پاک نیوی کا خشکی سے سطح آب پرمارکرنیوالے میزائل کاکامیاب تجربہ
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مارچ2017ء): پاک فوج کی دشمن کیخلاف دفاع کی صلاحیت میں مزیداضافہ ہوگیا،پاک نیوی نے خشکی سے سطح آب پرمارکرنیوالے میزائل کاکامیاب تجربہ کرلیا،میزائل نے سمندرمیں اپنے ہدف کوانتہائی درستی سے نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل جدیدٹیکنالوجی اور ایویونکس سے لیس ہے۔میزائل کی شمولیت سے آپریشنل دائرہ کاروسیع ہوگیاہے جبکہ ملک کادفاع مضبوط بنادیاگیاہے۔اس موقعہ پرتقریب میں وائس نیول چیف ایڈمرل خان ہشام بن صدیق بھی موجودتھے۔