ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے مندوبین کی اسلام آباد کے تفریحی مقامات کی زبردست الفاظ میں تعریف

پاکستان میں سیکورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار، شاندار ثقافتی ورثہ کی موجودگی پر پاکستان کے عوام کے لئے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے رکن ممالک کانیک تمناؤں کا اظہار ، بھارتی مندوبین اپنا دورہ مختصر کرکے واپس چلے گئے، اعتزازاحسن کی ضیافت میں شریک نہ ہوسکے

جمعرات 16 مارچ 2017 15:07

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے مندوبین کی اسلام آباد کے تفریحی مقامات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے مندوبین نے اسلام آباد کے تفریحی مقامات کی زبردست الفاظ میں تعریف کی ہے پاکستان میں سیکورٹی کے انتظامات پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شاندار ثقافتی ورثہ کی موجودگی پر پاکستان کے عوام کے لئے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے رکن ممالک نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے تاہم بھارتی مندوبین اپنا دورہ مختصر کرکے واپس چلے گئے وہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرچوہدری اعتزازاحسن کی طرف سے دی گئی ضیافت میںبھی شریک نہ ہوسکے۔

اس خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کی کی خصوصی کمیٹی و مجلس قائمہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے رکن ممالک کے مندوبین نے جمعرات کو وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی جامع فیصل مسجد،تفریحی مقامات اور لوک ورثہ کا دورہ کیا پاکستان کے دارالحکومت میں ہر طرف ہریالی ہی ہریالی اور اس کی خوبصورتی کی تعریف کی کیمروں سے درجنوں تصاویر بنوائیں زیروپوائنٹ پر قومی یادگار، شکرپڑیاں کا دورہ کیا لوک ورثہ گئے اور پاکستان کی ثقافت کے رنگ دیکھے تحائف پیش کئے گئے بھارتی مندوبین شریک نہیں تھے وہ گزشتہ روز ہی بھارت واپس چلے گئے جب کہ طے شدہ پروگرام کے مطابق سترہ مارچ تک مندوبین کی سرگرمیوں کے بارے میں پروگرام ترتیب دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

موجود مندوبین نے اسلام آباد کے دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا مندوبین نے دامن کوہ میں بھی وقت گزارا اور اسلام آباد کا نظارہ کرتے ہوئے دل کھول کر پاکستان کے خوبصورت دارالحکومت کی تعریف کی ۔ن کے اعزازمیں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزازاحسن کی طرف سے انتہائی پر فضا مقام مناہل ریستوران میں ظہرانہ دیا گیا مندوبین نے تفریحی مقامات کے اس دورے سے خوب محظوظ ہوئے اور ان یادوں کو کیمروں سے تصاویر کی صورت میں محفوظ کرلیا

متعلقہ عنوان :