ترک صدر کی جانب سے مہاجرین کی ڈیل ختم کرنے کی دھمکی

جمعرات 16 مارچ 2017 15:03

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) ترک صدر رجب طیب نے مہاجرین کی ڈیل ختم کرنے کی دھمکی دیدی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے دستوری ریفرنڈم کے حق میں ہالینڈ میں انتخابی مہم کو خلافِ ضابطہ قرار دیے جانے پر سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کے صدر رجب طیب ایردگان نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت یورپ کے اندر فاشزم کی روح پھیلی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ مہاجرین کے حوالے سے طے شدہ ڈیل کو ختم بھی کر سکتے ہیں۔ کئی یورپی سیاستدانوں نے ہالینڈ کے حق میں بیانات دیے ہیں۔ یورپی یونین کے سربراہ کی جانب سے بھی ترک صدر کے بیانات پر سخت ردِ عمل سامنے آ چکا ہے۔ ترکی میں سولہ اپریل کو دستوری ریفرنڈم کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :