ترکی میں پولیس کی چھاپہ مار کاروائیاں، 185 تارکین وطن گرفتا ر

مہاجرین کو بیرون ملک لے جانے والے 6 غیر ملکیوں انسانی سمگلروں سمیت 13 افراد بھی گرفتار

جمعرات 16 مارچ 2017 15:03

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) ترکی کے ضلع ازمیر اور بالکسیر میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران پولیس نے 185 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتا ر کر لیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے ضلع ازمیر اور بالکسیر میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران پولیس نے 185 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتا ر کر لیا ہے ۔ان مہاجرین کو بیرون ملک لے جانے والے 6 غیر ملکیوں انسانی سمگلروں سمیت 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

بالکسیر کی تحصیل باندرما میں پولیس نے ایک بس کو رو کا جس میں 48 مہاجرین موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انکا تعلق افغانستان ،شام ،عراق ،گینی، مراکش، کیمرون اور جنوبی افریقہ سے تھا ۔ بس میں موجود چار انسانی سمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ جو معاوضے کے بدلے انھیں یونان لے جارہے تھے ۔اسی طرح ازمیر کی تحصیل بولچ عووا سے بھی ایک ٹرک میں سوار شامی اور افغانی مہاجرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ٹرک سے ربڑ کی کشتیاں اور لائف بیلٹس برآمد ہوئی ہیں ۔ ازمیر کی تحصیل چشمے میں امریکی پرچم والے ایک لگژری یاٹ میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران 83 مہاجرین اور 8 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کا تعلق یوکرین،عراق اور ترکی سے ہے ۔ وہ مہاجرین کو اٹلی لے جا رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :