بنگلہ دیشی پولیس کا چھاپہ،خاتون سمیت 4 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک

جمعرات 16 مارچ 2017 15:03

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) بنگلہ دیشی پولیس نے ایک چھاپے کے دوران خاتون سمیت 4 مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقبنگلہ دیشی پولیس نے ایک چھاپے کے دوران خاتون سمیت 4 مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ ایک سینیئر پولیس افسر کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی علاقے چٹاگانگ میں اِن عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپے کے دوران پولیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

مرنے والوں کا تعلق جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے بتایا گیا ہے۔بنگلہ دیش کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ان کو گرفتار کرنے کے لئے جیسے ہی عمارت میں داخل ہوئے انہوں نے سیڑھیوں پر خود کو دھماکے سے اڑالیا دونوں خودکش حملہ آوروں کے جسمانی اعضا پوری سیڑھیوں پر پھیل گئے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اسی گروپ سے تعلق رکھنے والے حملہ آوروں نے گزشتہ سال جولائی میں ڈھاکہ کے ایک کیفے پر حملہ کر کے 22 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔