مولاناطارق جمیل نے دونوں میں صلح کروادی ہے،مفتی نعیم

ملاقات پہلے سے طے تھی،وینابھی آرہی ہیں،کوشش کروںگارشتہ نہ ٹوٹے،دونوں کی باتیں سن کرفیصلہ کروں گا،جامعہ بنوریہ کے منتظم اعلیٰ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 مارچ 2017 14:37

مولاناطارق جمیل نے دونوں میں صلح کروادی ہے،مفتی نعیم
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مارچ2017ء): جامعہ بنوریہ کے منتظم اعلیٰ مفتی نعیم نے کہاہے کہ کوشش کروں گایہ رشتہ نہ ٹوٹے،دونوں کی باتیں سن کرفیصلہ کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مولاناطارق جمیل نے اسدخٹک اور ویناملک میں صلح کروادی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے سے طے ہوچکاتھا کہ آج جمعرات کوملاقات ہوگی۔ اسدخٹک آگئے ہیں۔ویناملک بھی کچھ دیرمیں آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں کی باتیں سن کرفیصلہ کروں گا۔کوشش کروں گایہ رشتہ نہ ٹوٹے۔