عمرکوٹ میں سندھ حکومتی عدم توجہی کے باعث ایک بار پھر خسرہ کی وبا نے سراٹھالیا ،ْ دو بچے جان کی بازی ہار گئے

جمعرات 16 مارچ 2017 14:26

عمرکوٹ میں سندھ حکومتی عدم توجہی کے باعث ایک بار پھر خسرہ کی وبا نے ..
عمر کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) عمرکوٹ میں سندھ حکومتی عدم توجہی کے باعث ایک بار پھر خسرہ کی وبا نے سراٹھالیا گزشتہ تین روز کے دوران موذی مرض میں مبتلا دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمر کوٹ کے علاقے میراثی اور چانیہ محلہ میں خسرہ کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث گزشتہ تین روز کے دوران دو بچے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ،ْ سترہ سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں مقامی افراد نے سول ہسپتال میں خسرہ سے بچاؤ کی ادویات کی عدم دستیابی اور سہولیات کی کمی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے فوری طور پر حکومت سندھ سے مہلک بیماری سے بچاؤ کی ویکیسن فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

دوسری جانب متاثرہ والدین نے اعلیٰ حکام سے سول ہسپتال میں تعینات بچوں کے ڈاکٹرز کی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :