گلگت بلتستان ،ْغذر کے علاقے میں شہاب ثاقب گرنے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

جمعرات 16 مارچ 2017 14:23

گلگت بلتستان ،ْغذر کے علاقے میں شہاب ثاقب گرنے سے لوگوں میں خوف و ہراس ..
غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء)گلگت بلتستان کے علاقے غذر کے علاقے میں شہاب ثاقب گرنے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق غذر کے ڈپٹی کمشنر میر وقار احمد نے بتایا کہ گزشتہ شب شہاب ثاقب پہاڑ پر گرا جس کے باعث گردونواح کے علاقے میں واقع گھر لرز اٹھے اور لوگوں کی کثیر تعداد خوف و ہراس کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے۔ واضح رہے کہ شہاب ثاقب گرنے کے بعد کسی جانی نقصان کی اطلاع مو صول نہیں ہوئی۔