یہودی آباد کاروںکی مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی

قبلہ اول کے محافظوں نے قبة الصخرة میں صہیونی دہاوے کی کوشش ناکام بنا دی

جمعرات 16 مارچ 2017 14:17

یہودی آباد کاروںکی مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی اورتاریخی حصے قبة الصخرة میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی تاہم قبلہ اول کے محافظوں نے یہودی اشرار کی یہ سازش ناکام بنا دی۔اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز بدھ کو 42 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کیساتھ مسجد کی بے حرمتی کی۔

اس موقع پر یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں قبة الصخرة میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر وہاں پر موجود حفاظتی عملے میں یہودی شرپسندوں کو آگے جانے سے روک دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق قبة الصخرة میں یہودی اشرار کی آمد کی کوشش پر قبلہ اول کے محافظوں نے فوری حرکت میں آکر انہیں روک دیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں اور قبلہ اول کے محافظوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق قبلہ اول پر دھاوے بولنے والے یہودی اشرار میں متعدد یہودی طلباء شامل تھے۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے اور پولیس نے آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔قبلہ اول پر دھاوے کے وقت یہودی آباد کاروں کے ہمراہ ان کے مذہبی پیشوا اور ربی بھی موجود تھے جنہوں نے قبلہ اول میں داخل ہونے کے بعد وہاں پر مزعومہ ہیکل سلیمانی پر روشنی ڈالی اور یہودیوں کو تاکید کہ وہ مذہبی تعلیمات پرعمل پیرا رہتے ہوئے ہیکل سلیمانی کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :