غزہ، فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کا اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

جمعرات 16 مارچ 2017 14:17

غزہ، فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کا اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے غزہ کی فضائی حدود میں داخل ہونیوالے اسرائیل کے ایک بغیر پائلٹ جدید ترین ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقے میں اپنے ایک ڈرون طیارے کے گم ہونے اور بعد ازاں نامعلوم وجوہات کی بناء پر گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

عبرانی اخبارکے مطابق ’اسکائی رائیڈر‘ نامی ڈرون طیارہ مشرقی غزہ میں معمول کی پرواز پرتھا کہ اس دوران الشجاعیہ کے مقام پر گر کر تباہ ہوگیا۔ فوج نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا یہ طیارہ کیسے گر کر تباہ ہوا ہے۔ اخبار کے مطابق امریکی ساختہ ’اسکائی رائیڈر‘ اسرائیلی فوج کے پاس موجود جدید ترین ڈرون طیاروں میں سے ایک ہے۔ اڑھائی میٹر لمبے اس ڈرون کو کسی بھی جگہ حتیٰ کہ گھروں کی چھتوں سے بھی اڑایا جاسکتا ہے۔ HD کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس یہ ڈرون 500 سے 600 میٹر کی بلندی تک پرواز کرنے اور ہوا میں معلق رہنے کی بھی صلاحیت رکتھا ہے۔

متعلقہ عنوان :