کینیڈا، برفانی طوفان اور مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک، ہزاروں پروازیں منسوخ، 55 ہزار سے زائد بجلی سے محروم

جمعرات 16 مارچ 2017 13:34

کینیڈا، برفانی طوفان اور مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک، ہزاروں پروازیں ..
اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) مشرقی کینیڈا میں برفانی طوفان سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گیا۔ مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی کینیڈا میں شدید برف باری نے روز مرہ کے معمولات کو مفلوج کر دیا۔

(جاری ہے)

برفباری کی وجہ سے سکول بند، ٹریفک معطل جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ مختلف حادثات میں 7 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ برفباری اور طوفان کی وجہ سے 55 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔ مونٹریال میں 31 انچ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔ کینیڈین محکمہ موسمیات نے مزید برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :