امریکی سفارت کار کی ہائی سیکورٹی جیل ساہیوال میں 5امریکی شہری قیدیوں سے ملاقات

امریکی قیدی تحریک طالبان اور القاعدہ کے لیے کام کر رہے تھے

جمعرات 16 مارچ 2017 13:23

امریکی سفارت کار کی ہائی سیکورٹی جیل ساہیوال میں 5امریکی شہری قیدیوں ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) ایک امریکی سفارت کاررنڈل ٹورننس (Randall Torrance)نے ہائی سیکورٹی جیل ساہیوال میں 5امریکی شہری قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کی قانونی امداد کے سلسلہ میں 5گھنٹے تک صلاح مشورہ کیا امریکی سفارت کار کی ملاقات ہائی کورٹ کے حکم پر ہوئی ۔

(جاری ہے)

ان 5پانچ امریکی شہریوں کو تھانہ کینٹ سرگودھا کی پولیس نے 2009میں گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف پاکستان کے خلاف سازش اور دہشت گردی کے الزامات تھے جس پر سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ سرگودھا میاں محمد انور نے 24جون 2001کو دس، دس سال قید سخت اور ستر ، ستر ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی ان 5امریکی شہریوں میں وقار حسین ، احمد عبداللہ ، رمی زمان ، امان حسن اور عمر فاروق شامل ہیں ۔

وقار حسین ، احمد عبداللہ، رمی زمان، اور امان حسن کالعدم تحریک طالبان اور عمر فاروق القاعدہ کے اہم سرگرم کارکنان تھے اور تخریبی کاروائی میں پکڑے گئے تھے ۔ امریکی سفارت کار نے ان قیدیوں کی ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کے سلسلہ میں قانونی امداد کے لیے بھی مشورہ کیا ۔