ہم نے قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تعلیمات اور افکار کو بھلا دیا ، شفاف احتساب کے بغیر کوئی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی‘ عرفان دولتانہ

قائداعظمؒ کے پاکستان میں سب کو ترقی کے یکساں مواقع ملنے تھے لیکن یہاں چھینا جھپٹی ،سفارش اوردھونس و دھاندلی سکہ رائج الوقت رہا

جمعرات 16 مارچ 2017 13:23

ہم نے قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تعلیمات اور افکار کو بھلا دیا ، شفاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہہم نے قائد محمدعلی جناح ؒاور علامہ محمد اقبال ؒکی تعلیمات اورافکار کو بھلا دیا جس کے باعث آج وہ قومیں ہم سے آگے نکل چکی ہیںجو پیچھے تھیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کے پاکستان میں سب کو ترقی کے یکساں مواقع ملنے تھے لیکن یہاں چھینا جھپٹی ،سفارش اوردھونس و دھاندلی سکہ رائج الوقت رہا۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان بین الاقوامی برادری میں باوقار مقام حاصل نہ کرسکاجس پر یقینا قائدؒ و اقبالؒ اورالگ وطن کیلئے عظیم قربانیاں دینے والوں کی روحیں اپنی قبروں میں بے چین ہوں گی جنہوںنے اس وطن کے حصول کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے تھے ۔جنہوں نے اس غریب قوم کے اربوں کھربوں روپے کے قرضے ہڑپ کیے اوروہ ایمانداری ،دیانت اورکرپشن کے خلاف لیکچراوربھاشن دیتے ہیں ان امیر ترین لوگوں نے قرضے ہڑپ کر کے پاکستان کے غریب لوگوں کا حق مارا ہے۔

(جاری ہے)

عرفان دولتانہ نے کہا کہ غریبوں ،یتیموں،مسکینوں کا حق مارنے والے اورپاکستان کو کنگال کرنیوالے ان افراد کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ گزشتہ70 سالوں میں اس ملک کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا۔شفاف احتساب کے بغیر کوئی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں لازوال قربانیوں کے باعث پاکستان معرض وجود میں آیا۔70کی دہائی میں پاکستان ترقی کے لحاظ سے کئی ممالک سے آ گے تھا اورپاکستانی کرنسی بھارت کے مقابلے میں مضبوط تھی۔