ملک میں فرقہ واریت کی روک تھام اور مذہبی آزادی کے فروغ کے لئے علماء و مشائخ کی قومی کونسل قائم کی گئی ہے‘ کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد جاری ہے‘ مدارس کے نصاب پر نظرثانی کی گئی ہے، وزارت مذہبی امور

جمعرات 16 مارچ 2017 13:20

ملک میں فرقہ واریت کی روک تھام اور مذہبی آزادی کے فروغ کے لئے علماء ..
اسلام آباد ۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) وزارت مذہبی امور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں فرقہ واریت کی روک تھام اور مذہبی آزادی کے فروغ کے لئے علماء و مشائخ کی قومی کونسل قائم کی گئی ہے‘ کونسل کی سفارشات پر عملدرآمد جاری ہے‘ مدارس کے نصاب پر نظرثانی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت مذہبی امور کی جانب سے بتایا گیا کہ جنونی رویوں اور تعصبات کی روک تھام کے لئے سفارشات کا جائزہ لینا علماء‘ سکالر اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ پریس کے لئے ضابطہ اخلاق اور فرقہ وارانہ بین المسالک ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو ممکنہ خطرات سے بچنے کے لئے تجاویز دینا کونسل کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

اس کونسل نے مدارس کے نصاب پر نظرثانی علماء خطباء کی تربیت کا انتظام اور دعوة اکیڈمی کے نصاب پر نظرثانی وفاق کی سطح پر متحدہ علماء بورڈ قائم کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ صوبوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اسی نوعیت کے بورڈ تشکیل دیں۔ یہ بورڈ قابل نفرت مواد کی نگرانی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :