بنگلہ دیش میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا

جمعرات 16 مارچ 2017 13:15

بنگلہ دیش میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 خودکش حملہ آوروں نے خود کو ..
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) بنگلہ دیش کے شہرچٹا گانگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دو خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق بنگلہ دیش کی سیکیورٹی فورسز نے چٹاکانگ کی بندرگاہ کے قریب شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کا گھیرا کیا اس دوران2 بنگلہ دیشی عسکریت پسندوں نے پولیس پر دستی بم پھینکے اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ان کو گرفتار کرنے کے لئے جیسے ہی عمارت میں داخل ہوئے انہوں نے سیڑھیوں پر خود کو دھماکے سے اڑالیا دونوں خودکش حملہ آوروں کے جسمانی اعضا پوری سیڑھیوں پر پھیل گئے ۔ابھی تک مارے گئے دہشت گردوں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ ان کا تعلق کس جماعت سے تھا اور نہ ہی یہ پتہ چل سکا ہے کہ ان کے قبضے سے کس قسم کا بارودی مواد برآمد ہوا ہے ۔آپریشن کے دوران کسی پولیس اہلکار کے زخمی یا مارے جانے کی اطلاع بھی نہیں ہے ۔