نواز شریف نے بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی ختم کیا‘ عبدالقادر بلوچ

عوام نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں ،مایوسی کبھی نہیں ملے گی‘ وزیراعظم کے ویژن کی وجہ سے فاصلے سمٹ چکے ہیں‘ ملک کے پسماندہ علاقوں میںترقی کے دروازے کھلے چکے ہیں‘ سی پیک سے بلوچستان سمیت پورے ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا،وفاقی وزیر سرحدی امور عبدالقادر بلوچ کاگوادر میں جلسہ عام سے خطاب

جمعرات 16 مارچ 2017 12:54

نواز شریف نے بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی ختم کیا‘ عبدالقادر بلوچ
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) وفاقی وزیر سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی ختم کیا‘ عوام نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں مایوسی کبھی نہیں ملے گی‘ وزیراعظم کے ویژن کی وجہ سے آج فاصلے سمٹ چکے ہیں‘ ملک کے پسماندہ علاقوں میکں ترقی کے دروازے کھلے چکے ہیں‘ سی پیک سے بلوچستان سمیت پورے ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

جمعرات کو گوادر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ گوادر خواب سے حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔

(جاری ہے)

گوادر کی ترقی صرف وزیراعظم کی توجہ کے باعث ممکن ہوئی۔ بلوچستان کے عوام کی مایوسی امید میں بدل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی ختم کیا۔ عوام نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں مایوسی کبھی نہیں ملے گی۔ سکیکورٹی فورسز اور مقامی لوگوں کی قربانیوں کے باعث امن قائم ہوا عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کی وجہ سے آج فاصلے سمت چکے ہیں۔ ملک کے پسماندہ علاقوں میں ترقی کے دروازے کھل چکے ہیں۔ سی پیک کا ذکر گوادر کے بغیر ممکن نہیں سی پیک سے بلوچستان سمیت پورے ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا