چین جنوبی بحیرہ چین میں ایک بڑی بندرگاہ تعمیر کرے گا

جمعرات 16 مارچ 2017 12:03

چین جنوبی بحیرہ چین میں ایک بڑی بندرگاہ تعمیر کرے گا
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) چین جنوبی بحیرہ چین کے متنازعہ جزیرہ’’ پیراسیل‘‘ میں ایک بڑی بندرگاہ تعمیر کرے گا۔تائیوان کی سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق جہاں بیجنگ فوجی رن ویز اور ممکنہ میزائل پناہ گاہوں کی تعمیر کر چکا ہے وہاں جنوبی بحیرہ چین نے دیگر علاقوں کو فوجی زمرے میں لاتے ہوئے ایک بڑی بندرگاہ بھی تعمیر کرنے کا سوچ رہا ہے ۔

امریکہ اور دوسرے بہت سے ممالک نے جنوبی بحیرہ چین میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کی مذمت کی ہے، امریکی ریاستی سیکرٹری جنرل ریکس ٹیلرسن نے ایک مرتبہ یہاں تک کہا کہ بین الاقوامی سمندر میں چین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو روکنا ناگزیر ہے ۔ واضح رہے کہ ریکس ٹیلرسن نے 18سی19کو چین کا دورہ بھی کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیلرسن نے نہ صرف چین کے اس فوجی مسئلے کو اٹھایا بلکہ اس پر بیجنگ کو تنبیہ بھی کی ہے ۔

سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کے مطابق چین مسلسل جنوبی بحیرہ چین میں اپنی فوجی طاقت کے اضافہ میں مصروف ہے ۔واضح رہے کہ 2016میں چین ، تائیوان اور ویتنام کے جزیرہ میں اپنے فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کر چکا ہے ۔ 6مارچ کو ایک پرائیویٹ فرم کی جانب سے سیٹلائٹ کی ذریعے لی گئی تصاویر کے مطابق چین ووڈی جزیرہ کے شمال میں بندرگاہ کی تعمیر شروع کر چکا ہے ۔ چین نے حال ہی میں ووڈی جزیرہ میں واقع اپنے رن وے کو بھی وسعت دی ہے اور وہاں زمین سے فضاء میں مارک کرنے والے میزائل نصب کر چکا ہے تاکہ اپنی وہاں موجود فوج کو مضبوط کر سکے ۔

متعلقہ عنوان :