چین اور تائیوان ایک فیملی کی طرح ہیں ، وزیر اعظم لی کی کیانگ

اب آبنائے بھر تعلقات کی پرامن ترقی کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھارکھی جائے گی

جمعرات 16 مارچ 2017 12:03

چین اور تائیوان ایک فیملی کی طرح ہیں ، وزیر اعظم لی کی کیانگ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) چین کے وزیر اعظم لی کی کیانگ نے بدھ کو کہا کہ چین کا ’’ تائیوان کی آزادی ‘‘ کی مخالفت اور آبنائے بھر تعلقات کی پر امن ترقی کے فروغ کا موقف واضح اور پیہم ہے ۔ لی نے ان خیالات کا اظہار چین کی قومی پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جزیرے پر خواہ کسی قسم کی صورتحال پیدا ہو چین اور تائیوان کے درمیان برادرانہ تعلق منقطع نہیں ہو گا ، یہ حقیقت اور تاریخ کے خلیج تائیوان کے دونوں اطراف ایک چین کی ملکیت ہیں ، تبدیل نہیں ہو گی اور خلیج بھر تعلقات کی پر امن ترقی اور تحفظ میں ہمارا عزم اور خلوص متزلزل نہیں ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ چین 1992ء کے اتفاق رائے جو اس امر کا اعتراف ہے کہ چین اور تائیوان ایک چین کی ملکیت ہیں ،آبنائے بھر تعلقات کی سیاسی بنیاد کے طورپر سربلند رکھے گا ،’’ تائیوان کی آزادی ‘‘ کے خلاف بھرپور مخالفت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے چینی وزیر اعظم نے کہا کہ آبنائے بھر عوام کی فلاح و بہبود کو فروغ دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین میں روزگار کی تلاش ، کاروبار کے قیام، رہنے اور کام کرنے کے بارے میں تائیوان کے عوام کی مدد کے لئے مزید پالیسیاں متعارف کرائی جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم ساز گار پالیسیاں فراہم کرتے رہیں گے تا کہ تائیوان کے کاروباری افراد اور تائیوان کے ہم وطن چین کے ساتھ ترقی کی مواقعوں سے استفادہ کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ’’ بہر حال ہم ایک فیملی ہیں ‘‘۔

متعلقہ عنوان :