ہانگ کانگ ، سیاحوں کیلئے ریستوران بس

بس بیس سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو تازہ کھانا اور مشروب فراہم کریگی بس میں 47 نشستیں ہیں، بس کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے

جمعرات 16 مارچ 2017 12:02

ہانگ کانگ ، سیاحوں کیلئے ریستوران بس
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء)ہانگ کانگ میں سیاحوں کی سہولت کیلئے ریستوران بس کا افتتاح کر دیا گیا ہے ، اس بس کا مقصد سیاحوں کوسیاحتی مقامات کی سیر کے دوران تازہ کھانا فراہم کرنا ہے ،کرسٹل بس ہولڈنگ لمٹیڈ کے چیئر مین تھامس ہنگ کا کہنا ہے کہ اب سیاحوں کو تازہ مشروبات اور کھانے کے لئے نہ تو پریشان ہونے کی ضرورت ہے اور نہ ہی دوکانوں پر جانے کی ، اب کھانے پینے کی تمام سہولتیں انہیں ریستوران بس میں ملیں گی ، اس سلسلے میں گذشتہ روز یہاں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں سیاحوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تھامس ہنگ نے مزید کہا کہ یہ لوکل کسینو ہو گا جس میں ہانگ کانگ کی پسندیدہ کھانے پینے کی اشیاء پیش کی جائیں گی ، ڈبل ڈیکر بس میں 47نشستیں ہیں ، بس کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے جس میں ساز اور آواز کا بھی بندوبست کیا گیا ہے ،بس کولون سے ہانگ کانگ یا نئے علاقوں تک بیس سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو خدمات فراہم کرے گی ، سیاحوں کو اپنی مرضی کا روٹ اختیار کرنے کی بھی سہولت حاصل ہو گی۔