گوجرانوالہ، 3افراد کے قاتل سابق پولیس اہلکار کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا

جمعرات 16 مارچ 2017 11:59

گوجرانوالہ، 3افراد کے قاتل سابق پولیس اہلکار کو تختہ دار پر لٹکادیا ..
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) گوجرانوالہ کے سینٹرل جیل میں تین افراد کے قتل میں ملوث سزائے موت کے قیدی و سابق پولیس اہلکار گلزار کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔ مجرم نے 2002 میں ضلع کچہری میں فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تین افراد کے قتل میں سزائے موت پانے والے سابق پولیس اہلکار کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم نی2002 میں مخالفین سے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے ضلع کچہری میں فائرنگ کرکے سلطان،شفیق اور عرفان نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مجرم سابق پولیس اہلکار گلزار کے بلیک وارنٹ جاری کررکھے تھے۔ پھانسی کے موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :